About Tareekh e Adab e Urdu

U.G.C CARE listed Serial Number 25, Peer Reviewed and Refereed Research Journal

Tareekh e Adab e Urdu (TAU) is an open access refereed journal published quarterly from 2019. The Journal strives to publish work of high quality in research and literature works across the globe in Urdu language and literary theory. The aim of the journal is to provide high quality research material in Urdu for scholars and researchers.

تاریخ ادب اردو کے بارے میں

سہ ماہی تاریخ ادبِ اردو دہلی، ایک بین الاقوامی پیر ریویو، ریفریڈ جرنل ہے، جوسال 2019 میں اپنی اشاعت کے آغاز سے ہی ادبی حلقوں میں بے حد مقبول ہے ۔ عالمی سطح پر ادبی تنقید ،تحقیق ،نئے رجحانات اور افکار پر مشتمل معیاری اور حوالہ جات مضامین کو اردو زبان میں شاءع کرنا ’’تاریخ ادب اردو‘‘ کا اولین مقصدہے، جوبالخصوص اردو کے ریسرچ اسکالر ز اور بالعموم ادب کے دیگر قارئین تک تحقیقی اور معلوماتی مواد کی فراہمی میں پیش خیمہ ثابت ہو ۔

تاریخ ادبِ اردو ایک ادبی جرنل ہے ، جس میں تمام علوم وفنون پر محیط مضامین شامل کیے جاتے ہیں ۔ اس میں شامل سبھی موضوعات تحقیقی ،معلوماتی، پر مغز او رفکر انگیز ہوتے ہیں ،جو اپنے قارئین کو اردو دنیا میں ہورہی تبدیلی اور جنم لیتے نئے رجحانات کے ساتھ ساتھ قدیم اور کلاسیکل ادب سے با خبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اردو ادب میں نئی تحقیق ، تلاش وجستجو اور نئے طریقہَ کار کو فروغ دینا بھی اس جرنل کا مقصد ہے ۔ اس جرنل میں تحقیقی وتجزیاتی مضامین، تراجم اور کتابوں پر تبصرے بھی شاءع کیے جاتے ہیں ۔ علاوہ ازیں بین العلومی موضوعات جیسے آرٹ، بشریات، ثقافتی علوم، فلم و میڈیا اسٹڈیز، تاریخ ، زبان، ادب، فلسفہ اور مذہبی علوم پر مشتمل مضامین بھی شامل کیے جاتے ہیں ۔

تاریخ ادبِ اردو اُردو زبان کا ایک معیاری ادبی جرنل ہے ۔ جس میں فن اور ادب کی مختلف اصناف مثلاً شاعری، افسانہ نگاری، مضامین،تحقیق اورتنقید و تبصرہ وغیرہ شاملِ اشاعت ہوتے ہیں ۔ ’’تاریخ ادبِ اردو‘‘ کا طرہَ امتیاز، اس میں شامل تحقیقی وتنقیدی مضامین کا عمدہ معیار ہے جو کہ اس کے بانی مدیر کی بھرپور محنت، توجہ اور لگن کا نتیجہ ہے ۔

دنیا کے گوشے گوشے سے موصول ہونے والے تحقیقی و تنقیدی مضامین میں سے انتخاب کے وقت صرف معیار کو ترجیح دی جاتی ہے ۔ جبکہ نگارشات کا غیر مطبوعہ ہونا اس لیے ضروری ہے تاکہ ایک ہی تحریر کی دوبارہ اشاعت سے بچاجاسکے ۔ قلمکار کا تعلق خواہ کسی بھی جگہ سے ہو،قلمکار معروف ہو یانووارد، اِس سے بالاتر ہو کرمضامین کی اشاعت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں ۔

تاریخ ادبِ اردو ان جرنلز میں شامل ہے ، جوعالمی ادب کو اعلیٰ معیارکے ساتھ اردو زبان میں پیش کرتاہے ۔ ساتھ ہی ساتھ سنجیدہ او رمحنتی اسکالرز کواپنے خیالات اورافکار کے اظہارکے لیے وسیع پیمانے پر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ اس لیے سنجیدہ اسکالرز اورنئے قلمکاروں سے التماس ہے کہ غیر مطبوعہ نگارشات ارسال فرما کر’’تاریخ ادبِ اردو‘‘کو مزید معیاری بنائیں ۔