TAU Watermark
Our Heritage & Mission

About Tareekh e Adab e Urdu

U.G.C CARE Listed | Serial Number 25

Tareekh e Adab e Urdu (TAU) is an open-access, refereed, and peer-reviewed journal published quarterly since 2019. The journal strives to publish work of high quality in research and literature across the globe in the Urdu language and literary theory. Our aim is to provide superior research material for scholars and researchers worldwide.

Multidisciplinary

Covering Art, History, Philosophy, Media Studies, and Literature.

Global Platform

Welcoming unpublished, original research from scholars across the world.

Peer-Reviewed

Strict double-blind peer review process to maintain the highest academic standards.

تاریخ ادب اردو کے بارے میں

سہ ماہی تاریخ ادبِ اردو دہلی، ایک بین الاقوامی پیر ریویو، ریفریڈ جرنل ہے، جو سال 2019 میں اپنی اشاعت کے آغاز سے ہی ادبی حلقوں میں بے حد مقبول ہے۔ عالمی سطح پر ادبی تنقید، تحقیق، نئے رجحانات اور افکار پر مشتمل معیاری اور حوالہ جات مضامین کو اردو زبان میں شائع کرنا ’’تاریخ ادب اردو‘‘ کا اولین مقصد ہے، جو بالخصوص اردو کے ریسرچ اسکالرز اور بالعموم ادب کے دیگر قارئین تک تحقیقی اور معلوماتی مواد کی فراہمی میں پیش خیمہ ثابت ہو۔

تاریخ ادبِ اردو ایک ادبی جرنل ہے، جس میں تمام علوم و فنون پر محیط مضامین شامل کیے جاتے ہیں۔ اس میں شامل سبھی موضوعات تحقیقی، معلوماتی، پر مغز اور فکر انگیز ہوتے ہیں، جو اپنے قارئین کو اردو دنیا میں ہورہی تبدیلی اور جنم لیتے نئے رجحانات کے ساتھ ساتھ قدیم اور کلاسیکل ادب سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اردو ادب میں نئی تحقیق، تلاش و جستجو اور نئے طریقۂ کار کو فروغ دینا بھی اس جرنل کا مقصد ہے۔

اس جرنل میں تحقیقی و تجزیاتی مضامین، تراجم اور کتابوں پر تبصرے بھی شائع کیے جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں بین العلومی موضوعات جیسے آرٹ، بشریات، ثقافتی علوم، فلم و میڈیا اسٹڈیز، تاریخ، زبان، ادب، فلسفہ اور مذہبی علوم پر مشتمل مضامین بھی شامل کیے جاتے ہیں۔

تاریخ ادبِ اردو اُردو زبان کا ایک معیاری ادبی جرنل ہے۔ جس میں فن اور ادب کی مختلف اصناف مثلاً شاعری، افسانہ نگاری، مضامین، تحقیق اور تنقید و تبصرہ وغیرہ شاملِ اشاعت ہوتے ہیں۔ ’’تاریخ ادبِ اردو‘‘ کا طرۂ امتیاز، اس میں شامل تحقیقی و تنقیدی مضامین کا عمدہ معیار ہے جو کہ اس کے بانی مدیر کی بھرپور محنت، توجہ اور لگن کا نتیجہ ہے۔

دنیا کے گوشے گوشے سے موصول ہونے والے تحقیقی و تنقیدی مضامین میں سے انتخاب کے وقت صرف معیار کو ترجیح دی جاتی ہے۔ جبکہ نگارشات کا غیر مطبوعہ ہونا اس لیے ضروری ہے تاکہ ایک ہی تحریر کی دوبارہ اشاعت سے بچا جاسکے۔ قلمکار کا تعلق خواہ کسی بھی جگہ سے ہو، قلمکار معروف ہو یا نووارد، اِس سے بالاتر ہو کر مضامین کی اشاعت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

تاریخ ادبِ اردو ان جرنلز میں شامل ہے، جو عالمی ادب کو اعلیٰ معیار کے ساتھ اردو زبان میں پیش کرتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سنجیدہ اور محنتی اسکالرز کو اپنے خیالات اور افکار کے اظہار کے لیے وسیع پیمانے پر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس لیے سنجیدہ اسکالرز اور نئے قلمکاروں سے التماس ہے کہ غیر مطبوعہ نگارشات ارسال فرما کر ’’تاریخ ادبِ اردو‘‘ کو مزید معیاری بنائیں۔